جب میں نے بتا یا کہ بولڈ ناول ایک طرح سے پروپیگنڈہ ہیں تو کئی لوگ اس پر سوال کرنے لگے کہ یہ کس طرح۔ میرے خیال میں یہ جواب شائد آپ کی سمجھ میں آجائے۔
جواب دینے سے پہلے میں یہ وضاحت ضرور دوں گی کہ یہ سارے نا تجربہ کار لکھاری جو ناول لکھنے کے اس شعبے کو ہی اس چیز سے جوڑ بیٹھے ہیں کہ تحریریں شدید قسم کی محبت پر لکھی جاتی ہیں۔ ان میں سے بہت سے ان معلومات سے نابلد ہونگے۔ کیوں۔۔۔ ؟؟؟ حالانکہ لکھاری کو تو ہر زاویے کا علم ہوتا ہے جب وہ لکھتا ہے۔۔ اسے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس پر کتنی تنقید ہوسکتی ہے ۔ اور لکھاری لکھنے سے پہلے آڈئنس کو بھی مدنظر رکھتا۔ یہ لکھاری ان چیزوں سے نابلد اس لئے ہیں کیونکہ اصل میں یہ لکھاری ہیں ہی نہی، اور اگر آپ انہیں پڑھتے ہیں تو آپ اصل میں مطالعے کے شوقین قاری ہیں ہی نہیں۔ آپ افلاطونی محبت پڑھنے کے قاری ہیں، اور شائد افسوس کے ساتھ کہونگی آپ بولڈ سینز پڑھنے کے عادی ہیں۔ معذرت کے ساتھ۔
میں انہیں رومانٹک ناولز نہیں کہونگی کیوں کے رومینس کا مطلب فحاشی نہیں ہے۔ رومانس محبت کا ایک ہلکا سا اشارہ ہوتا ہے جیسے کسی کو پھول دے دینا۔ کسی کو دل والا اموجی بھیجنا یا اپنی بیوی کو یا شوہر کو ان کی من پسند چیز دلا دینا۔ جیسا کہ اچھی لکھاریاں اپنے ناولز میں میاں بیوی کے درمیان دکھاتی ہیں۔ جن کے ناول کا اہم مقصد اصلاح ہوتی ہے اور ایک کپل ان میں قارئین کی دلچسپی کے لیئے شامل کیا جاتا ہے، اور جو حلال رشتے میں بدل جاتا ہے۔
لیکن یہاں بولڈ ناولز کی لکھاری جو کچھ لکھ رہی ہیں وہ اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو یہ آپ کے لئے خطرے کی ایک بڑی گھنٹی ہے۔ شائد آپ شروع شروع میں یہ چیز محسوس نہ کر پائیں لیکن آہستہ آہستہ یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کرتی جائنگی اور آپ سے ایسے گناہ سرذد کرواسکتی ہیں جن کے نتائج کا ازالہ آپ کبھی نہیں کرپائنگے۔
انسان کے اندر ایک چیز ہوتی ہے جسے ڈوپامین کہتے ہیں۔ یہ ایک طرح کا ہارمون ہے جو دماغ کے لئے میسینجر کا کام کرتا ہے۔ جب بھی آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے ، پڑھتے ہیں جو آپ کے دل کو یا جسم کو لذت دیتی ہے۔ یہ فورا آپ کے دماغ کو سیٹیسفیکشن کا پیغام بھیجتی ہے۔ یہ ڈوپامین آپ کے لئے ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے شرابی کے لئے شراب، سگریٹ نوش کے لئے سگریٹ، زنا کار کے لئے زنا اور محبوب کے لئے محبت۔ اس کی اور بھی کئی اقسام ہیں فی الحال آپ کے سمجھنے کے لئے اتنی ہی کافی ہیں۔
جب آپ ڈھونڈ ڈھونڈ کر بولڈ ناولز تلاشتے ہیں اور پھر ان میں بولڈ سینز تو آپ جان لیں کے آپ اس لت میں پڑھ چکے ہیں۔
یہ پروپیگینڈا کیسا ہے؟؟؟
ایسے کہ یہ آپ کو شیطانی انداز میں اچھائی سے دور لے جاتا ہے۔ میں پھر بولونگی یہ اتنا سادہ اور عام نہیں جتنا سمجھ لیا گیا ہے یہ آپ کے لئے جہنم کے دہانے جیسا ہے۔ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ آپ کی سائکالوجی کس طرح مینیوپولیٹ ہورہی ہے۔ نہ ہی یہ اس ناتجربہ کار لکھاری کو پتہ ہے کہ وہ کس طرح کے خطرناک کھیل میں شامل ہے۔ جیسے دجال لوگوں کو ہانکے گا اس کی مثال ایسی ہے۔ آپ کو بے حیائی کی طرف ہان کا جا رہا ہے۔
انسان کا دماغ ایسا ہے کہ جو چیز اس میں بھری جائے وہی چیز اس کا زاویہ نظر بن جاتی ہے۔ اگر میں نے آپ کے ساتھ لوگوں کی کہانیاں شیئر کی تو آپ کانوں کو ہاتھ لگائے۔ جب ناولز میں ٹاکسک ہیروز اور معصوم ظلم سہنے والی ہیروئنز دکھائی جاتی ہیں تو یہ معاشرے میں اس ٹاکسک جینڈر رول کو نارمل کرنا ہے جو کے اچھائی کے دائرے سے باہر ہے۔ جب کردار دوسرے کردار کو مارے اور پھر اس کے ساتھ پرسنل تعلق بھی قائم رکھے تو یہ سیکشول ہراس منٹ ہوتا ہے۔ اگر کوئ کردار غصے میں ہے جس کا تعلق اس کردار سے نہیں اور اگر ہے بھی تو اس کی سزا اتنی بڑی نہیں جتنی کے اسے دینی چاہئے جیسے اسے کہیں بند کرنا، اس پر ہاتھ اٹھانا تو یہ وائیولینس میں آتا ہے۔
اور یہ ڈوپامین ناول میں ایسے وائیولینٹ سینز پڑھ کر کیسے بڑھتا ہے۔ ایسے کے جب کوئ مرد کردار اس لڑکی کے ساتھ برا سلوک کرتا کرتا ہے تو قاری کو برا لگتا ہے لیکن اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کردار پچھتائے گا ضرور، اس پچھتاوے کے انتظار میں وہ صفحات پلٹتا ہے جو کہ ایک طرح سے سسپنس بناتا ہے۔ پھر مرد کردار عورت کے لئے پورا گھر سجاتا ہے اور چند عجیب جملے بولنے کے بعد اسے اپنی باتوں اس سب پر راغب کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے اور وہ ہیروئن جو اس لکھاری کا اپنا عکس ہے جسے ان چیزوں سے لزت محسوس ہوتی ہے وہ اس چیز کو شدید محبت سمجھ کر اور اس لمحے کے اثر میں اپنی بے عزتی بھول جاتی ہے۔ یہ وہ پوائنٹ ہوتا ہے جب یہ ڈوپامین قاری کو ایک نشے کے طور پر جکڑ لیتاہے وہ ایسے مناظر کے شوق میں مزید مناظر پڑھتا ہے اور ناول ختم ہونے پر مزید ایسے ناولز ڈھونڈتا ہے۔
کسی بری چیز کی شروعات وہ چیز خود نہیں ہوتی ، بلکہ وہ ہوتی ہے جسے آپ اس بری چیز سے پہلے کم بری سمجھ کر زندگی میں شامل کرلیتے ہیں۔
یہ چیز نئے لڑکے لڑکیوں کو غلط چیزوں کی طرف لے جارہی ہے۔ ہمارے ملک میں ویسے ہی تعلیم کی کمی ہیں لوگ ان چیزوں سے نابلد ہیں۔ انہیں نہیں پتہ کہ ایک ٹاکسک اور اچھے مرد یا عورت میں کیا فرق ہے۔ ان میں سے بہت سوں کو محبت جسمانی ملاپ لگتا ہے یا محبت کے سہی معنوں کی خبر ہی نہیں۔ یہ چیزیں انہیں غلط چیزوں کی جانب لے جارہی ہیں۔
پوسٹ کافی لمبی ہوگئی، اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ان لکھاریوں کو بھی۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بولڈ ناولز کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے تویہاں کلک کریں۔