کیا آپ جانتے ہیں کہ دن بہ دن آپ کی شخصیت کے گرد کھڑی مضبوط مثبت دیواریں کیسے گرتی جارہی ہیں۔

 آپ کے پاس سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں، گوگل وغیرہ، ، روز آپ کے ہاتھ میں تھامے فون پر  کئی چیزیں گزرتی ہیں۔ کچھ اچھی ہوتی ہیں کچھ بری۔ اچھی چیزوں میں سے بھی کچھ آپ کو بری لگ جاتی ہیں جبکہ بری میں سے بھی کچھ آپ کو اچھی لگتی جاتیں ہیں۔ چاہے وہ کسی قسم کا کوئی سوشل پیج ہو، سیلیبریٹی ہو ، یا کوئی مووی یا ناول آپ ان میں سے کسی نہ کسی کو فالو ضرور کرتے ہیں۔  آپ اس وقت اچھے برے کو نہیں دیکھتے کیوں کہ ہم بہت سی جگہوں پر اچھے اور برے کی لکیر کو خود ہی جان بوجھ کر دھندلا کردیتے ہیں کیوں کہ ہم اس وقت خود کو انٹرٹین کرنا چاہتے ہیں۔  تھوڑا ساہی تو وقت ہوتا ہے فراغت کا اس میں بھی ہم اچھا برا سوچیں۔۔۔ اوں ہوں یہ تو بہت سٹریس فل لائف بن جائے گی اتنا نہیں ہو پائے گا ہم سے۔

پھر ہم پیج ہو تو فالو کرتے ہیں، مووی ہو تو اس کو ڈاونلوڈ یا کہیں دیکھ لیں گے، ناول لائینز ہو تو اس کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں۔ میں آپ کو آج یہ بتانے نہیں آئی کہ موویزنہیں ۔ دیکھنی چاہئے، سیلیبریٹی کو فالو نہیں کرنا چاہئے وغیرہ وغیرہ

ہم حقیقت پسند ہو کے بات کریں گے کیوں کہ ہم سب سٹرگلنگ مسلمان ہیں۔ یہ کیا ہوتا ہے پتا ہے۔ ہم گناہ کرتے ہیں، لیکن کسی نہ کسی پوائنٹ پر توبہ بھی کرتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارا ضمیر ابھی پوری طرح سویا نہیں۔ وہ  روز ہمارے دل و دماغ پر ہلکی ہلکی دستک ضرور دیتا ہے۔ لیکن کچھ دستکیں ہم سن لیتے ہیں جبکہ کچھ پر کان لپیٹ لیتے ہیں۔

یہاں اب ہم خود اپنے آپ کا جائیزہ لیں گے، کیا یہ سارے کام جو اوپر بتائے گئے ہیں، کیا ان کو کرنے سے پہلے آپ کے دماغ میں واضح سوالات ابھرتے ہیں، جیسے اس سیلیبریٹی کو فالو کرنے سے مجھے کیا فائدہ ہوگا؟؟؟ کیا روز مجھے اس کی تصویریں دیکھ کر کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے؟؟؟

یہ پیج جو میں نے فالو کیا، کیا اس پر کو ویلیو ایبل کونٹینٹ ہے۔ ؟؟؟ یہ ناول جو مجھے ریلز یا ٹک ٹاک پر دکھا ہے۔ کیا اس میں سیکھنے کو کچھ ہے۔ یاد رہے میں یہاں گناہ اور ثواب کی بات نہیں کررہی ہم اس ٹاپک پر نہیں جارہے۔ ہم بات کر رہے ہیں، کہ آپ کی شخصیت کے لئے صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے۔

بہت سے لوگ ایسے سوالات سوچتے نہیں جو سوچتے ہیں وہ اس پر زیادہ غورو فکر نہیں کر تے۔ یہاں ہم ناولز کو مثال کے طور پر استعمال کرینگے۔ کیونکہ ہم سب ریڈرز ہیں  رائٹ!!! اور ہم میں سے بہت لکھاری بھی ہیں۔

جب ہمارے سامنے ناولز کی لائینز گزرتی ہیں تو ہم  ان لائینز سے کبھی کبھار اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آیا یہ ناول،  ٹھیک ہے یا نہیں، یہ مووی ٹھیک ہے یا نہیں، یہ بندہ بات ٹھیک کررہا ہے کہ نہیں، یہاں کچھ غلط ہورہا ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔

تو یہاں ہماری ایک چیز کا امتحان ہوتا ہے، جو ہمیں صحیح یا غلط کے دائرے میں کھینچتا ہے۔۔۔۔۔ کس چیز کا امتحان بھلا؟؟؟؟

ہمارے نقطہ نظر کا۔۔ جو کہ ہماری شخصیت میں شامل ہے۔۔۔

ہماری شخصیت کا جو ہماری پسند نا پسند سے بنتی ہے۔ اور ہمیں اپنی ایک انوکھی پہچان دیتی ہے۔

جیسے پتھر پر مسلسل پانی گرتا رہے تو اس میں سوراخ کردیتا ہے۔ اسی طرح آپ کا دل اور دماغ جو بہت پیارا ہے، جسے اللہ نے بہت محبت سے بنایا جو نرم و نازک ہے تتلی کے پروں کی مانند، چاہے آپ باہر سے جتنے مضبوط ہوں یہ دو چیزیں آپ کے اندر بہت نازک ہیں ۔۔۔ تو کیسے جو کچھ آپ پڑھتے ہیں، اس پر اثر انداز نہ ہونگی۔۔۔ جو آپ سنتے ہیں وہ آپ کو اپنے اثر میں نہیں لے گا اور جو کچھ آپ دیکھتے ہیں آپ کے گرد حصار نہیں باندھے گا۔

یہ ناولز۔۔۔ یہ موویز یہ کسی ڈائریکٹر یا مصنف کا اپنا اپنا خیال ہے۔ اور خیال صرف ان کے اچھے ہوتے ہیں جن کو آس پاس کی۔۔۔ صحیح غلط کی، اچھے برے کی تمیز ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ ہر چیز پر ٹہر نہیں گئے، انہوں نے ہر سامنے آنے والی چیز پڑھ نہیں ڈالی انہوں نے ذہن میں ابھرتے اس سوال کا جواب ڈھونڈا پہلے کہ آیا جو کچھ میں کر رہا یا کررہی ہوں وہ کس دائرے میں آرہا ہے سرخ  یا ہرے۔

اسی طرح جب آپ حیا سے عاری مواد دیکھتے یا پڑھتے ہیں تو آپ کے شخصیت کے گرد پھیلی شائستگی۔۔۔ نرمی۔۔۔۔ روحانیت۔۔۔ ان کی دیواریں گرتی چلی جاتی ہیں۔ پھر اپنی دوست کو وہ پی ڈی ایف یا فائل دینے سے پہلے آپ ہچکچاتے نہیں ہیں۔ پھر اگلی بار آپ کی باتوں میں بھی وہ چیزیں عام سنی جاتیں ہیں۔۔۔ اس کے بعد آپ کا ذہن اسی لہ پر سوچنے لگتا ہے اور آخر میں  یہ ساری چیزیں مل کر آپ کا عمل اور شخصیت بن جاتے ہیں۔ اس لئے دل اور دماغ کی سرخ بتی پر رک جایا کریں اور ہری پر چل پڑا کریں۔ لیکن ہرے اور سرخ میں فرق آپ کو وہی بتائے گا جو آپ نے اپنے اندر انڈیلا ہوگا۔

یاد رہے مصنف اور لکھاری میں فرق ہوتا ہے۔

لکھاری اپنی سوچ کاغذ پر اتارتا ہے جبکہ مصنف اپنے اسباق کو،۔ سبق آپ کو اسباق سے ملے گا کس کی سوچ پڑھنے سے ن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!